مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا

217

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ سے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے چک صادق خان میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ کارروائی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مظاہروں کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

تبصرے بند ہیں.