دبئی: متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کےموقع پردبئی میں بڑامیوزیکل شو ہوگا جس میں پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔
قوالی شو 21 اور میوزک شو 23 جولائی کو ہوگا۔ ٹکٹ خریدنے کے خواہشمند افراد یواے ای ڈاٹ سہولت بازار ڈاٹ کام سلیش شوز پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں جہاں انہیں ٹکٹ نمبر جاری کردیا جائے گا۔
راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ شو میں ایس او پیز کو مکمل فالو کیا جائے گا جبکہ شو میں آنے والے تمام لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ 21 جولائی کو شو میں قوالی، صوفی ازم جبکہ 23 جولائی کو بالی ووڈ ہٹس اور پاکستانی ڈرامہ سیریل کی اوریجنل ساؤنڈ ٹریک گانے شوکا حصہ ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.