آزاد کشمیر الیکشن، ضلع پونچھ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

241

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ضلع پونچھ میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں جہاں 7 نشستوں پر 6 خواتین سمیت 111 اُمیدواروں میں پنجہ آزمائی ہو گئی۔

ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے اُمیدواروں کے درمیان زور کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔ ضلع میں بڑی سیاسی جماعتوں کا پرانے کھلاڑیوں پر انحصار، حلقہ ایل اے 19ہجیرہ میں چچا بھتیجا مدمقابل، ارزش سدوزئی پی ٹی آئی ، عامر الطاف ن لیگ ، سردار یعقوب پی پی کی اُمیدوں کا مرکز ہیں۔

حلقہ ایل اے 22میں شاہدہ صغیر چغتائی پی ٹی آئی کی اُمیدوار ، ایل اے 18 میں اہم سیاسی کھلاڑیوں کے درمیان جوڑ، ن لیگ چودھری یاسین ، پی ٹی آئی کے سردار قیوم نیازی،مسلم کانفرنس کے سردار اصغر آفندی اور پیپلزپارٹی کے اعجاز یوسف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.