لاڑکانہ : پاکستان میں ایک شخص کی تاریخِ پیدائش یکم اگست، اس کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی، بیوی کی اور 7بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔،صورت حال نے لاڑکانہ کے امیر آزاد منگی کے گھرانے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا۔
امیر آزاد منگی کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کی بیوی اور 7 بچوں کی تاریخِ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔ان بچوں میں دو بار پیدا ہونے والے 4 جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔
حسنِ اتفاق سے امیر آزاد منگی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی۔دنیا بھر میں یہ واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا ، دوسرے نمبر پر بھارت کا ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والا گھرانہ ہے جن کی تعداد 5 ہے۔
تبصرے بند ہیں.