اسلام آباد : افغانستان کی صورتحال، ملکی سلامتی اور عالمی چینلجز کے معاملے پروزیر اعظم عمران خان نے اہم قومی معاملات پر اعلیٰ سطح اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح آئندہ 24 گھنٹے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی طرف سے قومی امور پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں داخلی و بیرونی چیلنجز، ملکی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر غور ہوگا ۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے اقدامات اور ترجیحات طے کی جائیں گی ۔ وزیر اعظم کو ملکی سیکیورٹی سمیت تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.