کوہاٹ: کوہاٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 12 کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔
مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
تبصرے بند ہیں.