لاہور: پنجاب حکومت نےکورونا وائرس کی بھارتی قسم (ڈیلٹاویریئنٹ) اور عید الاضحٰی سے متعلق ضابطہ اخلاق (ایس اوپیز) جاری کردیا۔
سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صرف ویکسینیٹدافرادکو ہی بین الصوبائی سیاحتی مقامات پر جانےکی اجازت ہوگی اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں بکنگ نہیں کی جاسکےگی۔
سارہ اسلم کے مطابق ہوٹلز میں ڈائننگ کے لیے 50 فیصد گنجائش کے اصول پر عمل کیا جائےگا، ٹرانسپورٹرز صرف 70فیصد گنجائش کےساتھ سفرکے پابند ہوں گے، مارکیٹس اور شاپنگ مالز مقررہ اوقات میں ہی کام کریں گے جب کہ فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس پر 24گھنٹےکام کی اجازت ہوگی۔
سیکرٹری صحت کے مطابق ویکسینیشن مراکز، ڈیری شاپس،تندور، ٹیک اویز اور ڈلیوری سروسزکو مستقل کام کی اجازت ہوگی، ان ڈور 200 اور آؤٹ ڈور شادی ہالز میں 400 افرادکی تقریب کی اجازت ہوگی، عوام سے اپیل ہےکہ شادی کی تقریبات میں شامل افرادکامکمل ویکسینیٹڈ ہونا یقینی بنائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.