وزیر خارجہ کی چینی سفیرکے ہمراہ داسو واقعےکے زخمی چینی شہریوں کی عیادت

180

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سفیر نونگ رونگ نےکمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور داسو واقعے میں زخمی چینی شہریوں کی عیادت کی۔

 

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر خارجہ نے زخمی چینی باشندوں کو ہر ممکن طبی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور چینی باشندوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اور  پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

 

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں داسو ڈیم کے نزدیک ڈیم کی تعمیر میں شامل عملے کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 9 چینی شہریوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے چینی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.