پشاور میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

197

پشاور: پشاور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار ایک کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں تعینات تھا۔ تاہم یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملزم پولیس اہلکار عباس نے سب انسپکٹر گل رحمان اور حولدار عمران پر فائرنگ کی جس سے دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

تھانہ شاہ پور پولیس نے ملزم کنسٹیبل عباس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول دونوں اہلکاروں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر د یا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، وجہ عناد کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

تبصرے بند ہیں.