دنیا میں لاکھوں بچے ضروری ویکسین سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

183

نیویارک: اقوام متحدہ نے ممکنہ طوفان سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے لاکھوں بچے بنیادی ویکسین یا ضروری ٹیکے کی سہولت سے بھی محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس تقریباً 23 ملین بچے خناق، ٹیٹنس اور کالی کھانسی جیسے انفیکشنز کے معمول کے ٹیکوں سے محروم ہو گئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف نے اس سلسلے میں جو اعداد و شمار شائع کیے ہیں اس کے مطابق2019 میں یہ تعداد صرف 37 لاکھ تھی جو گذشتہ برس بڑھ کر 2 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یونیسیف نے اس سے متعلق سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران تقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو ایک بھی ضروری ٹیکہ نہیں لگ سکا جو اس بات کہ مظہر ہے کہ ویکسین تک رسائی میں کتنی عدم مساوات پائی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت، میکسیکو اور مالی کا نام ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.