سام سنگ کا طاقتور بیٹری والا نیا اور کم قیمت فون

567

سیول: جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے جو انتہائی طاقتور بیٹری کا حامل لیکن اس کی قیمت دیگر موبائل سے بہت کم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فون کا 64 جی بی والا ماڈل 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ 128 جی بی والا ورژن 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا۔

اس موبائل فون کو سب سے پہلے 13 جولائی کو انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ٹرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سام سنگ کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے، ایف سیریز کے فونز عموماً اے سیریز کے ری برانڈڈ ماڈل ہوتے ہیں، بس قیمت کچھ کم ہوتی ہے۔

اس ڈیوائس میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی ایف 22 کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

ڈوئل سم سپورٹ والے اس فون کے یبک پر 4 کیمرے موجود ہیں۔ گلیکسی ایف 22 کا بیک پینل اے 22 سے مختلف ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر فون کا حصہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.