سی پیک پر کام رکا ہے نہ سست روی کا شکار ہے: عاصم سلیم باجوہ

139

اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر کام رکا ہے نہ سست روی کا شکار ہے ۔ چینی سرمایہ کاروں کا سی پیک منصوبوں میں اعتماد کم نہیں ہوا ۔

اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی بہتر ہے ، کوئی منصوبہ رکا نہیں ۔ اکثر مسائل بارڈر پار سے ہیں ، ایران اور افغانستان سرحد 60 فیصد سیل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں ، آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر ہے ۔ کورونا سی پیک کیلئے بڑا امتحان تھا لیکن ہم کامیابی سے اس سے بچ گئے ہیں ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر پورٹ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر ہے ۔ بلوچستان کے مغربی روٹس کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں ۔ سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آچکی ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.