اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک، ایف آئی اے کو درخواست دیدی

180

لاہور: پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

خبریں ہیں کہ اداکارہ میرا نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ ان کا انسٹاگرام، ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو جو درخواست دی ہے اس میں انہوں نے اپنا نام ارتضیٰ رباب عرف میرا بتایا ہے۔

اپنی درخواست میں اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہزاروں فالورز ہیں لیکن ہیک ہونے کی وجہ سے میرا ان کیساتھ رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنی درخواست میں سابق منیجر پر اکاؤنٹس ہیکنگ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کا کنٹرول اب ان کے پاس موجود نہیں ہے۔ اس لئے اس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

خبریں ہیں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ میرا کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ان سے ثبوت بھی طلب کئے گئے ہیں کہ واقعی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہو چکے ہیں، وہ اس کے شواہد پیش کریں۔

تبصرے بند ہیں.