جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا

191

لندن: برطانوی فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

38 سالہ انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ کاؤنٹی کرکٹ میں کینٹ ٹیم کیخلاف لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سرانجام دیا۔

جیمز اینڈرسن نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے کینٹ کیخلاف اس میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی، اسی طرح انہوں نے فرسٹ کلاس میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر کا اعزاز حاصل کیا۔

خیال رہے کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ہیں، انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 617 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

رواں سال مارچ 2021ء میں جیمز اینڈرسن 900 بین الاقوامی وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بن چکے ہیں۔

جیمز اینڈرسن سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم، انیل کمبلے، شین وارن اور مرلی دھرن حاصل کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا 949، وسیم اکرم 916، سری لنکن سپنر مرلی دھرن، 1347، شین وارن 1001 اور انیل کملبے 956 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.