افریقہ میں دولہا کو مرغا بنا کر ڈنڈے مارنے کی عجیب رسم

339

 

ایکرا: براعظم افریقہ کے ممالک کا شمار آج بھی دنیا کے سب سے پسماندہ علاقوں میں ہوتا ہے۔ ان ملکوں میں انسانوں کی ضرورت کی ہر چیز کا فقدان ہے جبکہ یہاں کے قبائلی علاقے بھی ابھی تک عجیب وغریب رسومات سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

ان میں شادی کی بھی عجیب رسومات صدیوں سے چلتی آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقہ کے ایک قبیلے کی ایک رسم ہے کہ اس میں دلہن کی ماں اپنے داماد کو مرغا بنا کر اسے ڈنڈے مارتی ہے۔

 

 

براعظم افریقہ رسومات کے حوالے سے نہایت منفرد اور انوکھا ہے۔ افریقہ کے ایک علاقے میں شادی والے دن ساس اپنے داماد کو مرغا بنا کر اس کے ٹخنوں پر ڈنڈے مارتی ہے۔

 

اسی طرح افریقہ کا ایک قبیلہ ایسا بھی ہے جہاں شادی کے خواہشمند نوجوانوں کے ہاتھ میں خطرناک چیونٹیوں سے بھرے بیگ سے باندھ دیئے جاتے ہیں۔

 

دنیا کے انتہائی خطرناک ڈنک والی یہ چیونٹیاں پر ان نوجوانوں کے ہاتھ پر کاٹتی ہیں تو وہ تڑپ اٹھتے ہیں۔

 

لیکن شادی کیلئے انھیں یہ زہریلا ڈنک برداشت کرنا پڑتا ہے، جو اس امتحان میں ناکام ہو جاتا ہے اسے شادی کے قابل ہی نہیں سمجھا جاتا۔

 

ایک اور قبیلے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں شادی کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے گائے اور بھینسیں پالنا لازم ہے۔

 

شادی سے قبل رسم میں اسے اپنے جسم پر گوبر مل کر بھینس پر چڑھنے کا امتحان دینا پڑتا ہے لیکن اگر وہ پھسل جائے تو اس کی شادی کینسل ہو جاتی ہے۔

 

ایک افریقی قبیلے سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے لازم ہے کہ وہ شادی سے پہلے اپنے دانتوں کو کلہاڑے سے نوکیلے کروائیں، اس کے بغیر ان کی شادی نہیں ہو سکتی۔

تبصرے بند ہیں.