کورونا وائرس سے پاکستان میں 19 افراد جاں بحق، مزید 1347 کیسز رپورٹ

146

لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 19 اموات اور ایک ہزار تین سو سینتالیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ستانوے فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد بائیس ہزار چار سو ستائیس اور مثبت کیسوں کی تعداد نو لاکھ تریسٹھ ہزار چھ سو ساٹھ ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد تیتیس ہزار نو سو ننانوے اور نو لاکھ سات ہزار نو سو چونتیس افراد اس وبائی مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں دس ہزار سات سو چھہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں پانچ ہزار پانچ سو بیس، خیبر پختونخوا چار ہزار تین سو چالیس، اسلام آباد سات سو اسی، گلگت بلتستان ایک سو گیارہ، بلوچستان میں تین سو بارہ اور آزاد کشمیر میں پانچ سو اٹھاسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد بیاسی ہزار نو سو انہتر، خیبر پختونخوا ایک لاکھ اڑھتیس ہزارپانچ سو تیتیس، پنجاب تین لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو باون، سندھ تین لاکھ چالیس ہزار نو سو دو، بلوچستان ستائیس ہزار چار سو انیس، آزاد کشمیر بیس ہزار پانچ سو اٹھاون اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار چار سو ستائیس افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.