پاکستان میں کورونا وائرس مزید 29 جانیں لے گیا، کل تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی

190

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس مزید 29 جانیں لے گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی ۔

این سی او سی کے مطابق ، ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 1 ہزار 228 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 تک پہنچ گئی ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 0.8 رہی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 1.6، فیصل آباد میں 0.2، ملتان میں 0.8 اور سرگودھا میں0.4 ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 146 نئے کیسز، ٹوٹل تعداد 346,728 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 327,753 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 8،203 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 2 اموات سمیت صوبہ بھر میں کل 5 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10,772 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,406 ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک 5،708,442 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 70، راولپنڈی میں 38، ملتان میں 6، گجرانوالہ میں 4، سیالکوٹ میں 4، رحیم یار خان میں 3 اور سرگودھا میں 3 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ فیصل آباد میں 2، میانوالی میں 2، بہاولنگر میں 1، بہاولپور میں 1، چکوال میں 1، گجرات میں 1 اور حافظ آباد میں 1 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خانیوال، خوشاب ،منڈی بہاوالدین، مظفرگڑھ، ناروال اور شیخوپورہ میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج سے موڈرنا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ یہ ویکسین 5 جولائی سے ملک بھر میں 49 سینٹرز پر دستیاب ہوگی ۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ حاملہ ، دودھ پلانے والی خواتین ، دل ، جگر اور ذیابیطس کے مریض بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔

ادھر ، چین سے سائنوفارم کی 7 لاکھ ڈوز بھی پاکستان پہنچ گئیں جبکہ مزید 13 لاکھ ڈوز آج پہنچائی جائیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.