لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی ، لارڈز میں ہونے والے دوسرے ون ڈے کے لیے سو فی صد شائقین کو انٹری کی اجازت مل گئی ۔
پاکستان انگلینڈ سیریز کا دوسرا میچ دس جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا ، میچ میں شرکت کے لیے شائقین کو ویکسین کارڈ اور کورونا نیگیٹو رپورٹ ساتھ لانا ہوگی ، گیارہ سال سے چھوٹے بچوں کو میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
دوسری جانب حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں ۔ اُن کے کیرئیر کا آغاز آئرلینڈ سے ہوا اور پھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا انہیں کبھی نہیں بھولے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز وائیٹ بال کرکٹ کے لیے موزوں ہے ۔ میزبان ٹیم اس فارمیٹ کی مضبوط ٹیم ہے مگر وہ پُرامید ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم اس ٹور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔
تبصرے بند ہیں.