فیروز والہ: فیروز والہ میں پولیس اہلکاروں نے میٹرک کے طالبعلم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ چوکی کوٹ نورشاہ تھانہ فیکٹری ایریا کے اہلکاروں کے تشدد کی فوٹیج نیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق متاثرہ نوجوان کا نام ولید بتایا جا رہا ہے، اس کے والدین نے آئی جی پنجاب اور آر پی او سے نوٹس لے کر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوکی کوٹ نور شاہ تھانہ فیروز والہ کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے میڑک جماعت کے ولید نامی طالبعلم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج اس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ تین پولیس اہلکار ولید کو گیٹ کے قریب تشدد کا نشانہ بنا رہے۔
ان پولیس اہلکاروں نے یونیفارم شرٹس کے اوپر سے نیم پلیٹ بھی اتار رکھی ہے تاکہ کسی کو ان کی شناخت معلوم نہ ہو سکے۔
متاثرہ نوجوان ولید کا کہنا کہ ان اہلکاروں نے پہلے مجھے روکا بائیک چیک کی تو میری تلاشی لینے کے دوران بدتمیزی کرنے لگےاور گالی دی تو میں نے کہا کہ کیوں تھپڑ مارا اور گالی دی تو انہوں نے کہا بتاتے تہمیں اور مجھے میرے دوستوں کے سامنے پسٹل کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے ولید طالب علم کو بے جا تشدد کا نشانہ بنانے پر والدین اور نوجوان کے ساتھی طالبعلموں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لے کر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.