انگلینڈ میں جیتنے آئے ہیں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے: بابر اعظم

164

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں جیتنے آئے ہیں ، آپ کو مایوس نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پاکستانی قوم کے نام کھلے خط میں لکھا ہے کہ مداحوں سے دل کا رشتہ ہے ، ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں ، آپ ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کرکٹ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے شہر ڈربی پہنچ چکی ہے ۔ ڈربی پہنچنے پر ہونے والے پہلے کوویڈ ٹیسٹ کے ریزلٹ منفی آئے ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق تین روزہ روم آئسولیشن کے دوران دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہو گی ۔ رزلٹ منفی آنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی ۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان دو انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے ۔ پاکستان کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف جائے گا جہاں پہلا ون ڈے 8 جولائی کو ہو گا ۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں ، سیکیورٹی سے متعلق بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.