بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستان آنے کیلئے بے تاب

196

ممبئی: سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں، انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ انھیں جلد دوبارہ پاکستان جانے کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین نے 2004ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ سیف علی خان اور ملائکا اروڑا بھی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سمیت کئی پاکستانی اداکاروں کیساتھ ملاقات کی تھی۔

عدنان صدیقی نے بھی بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے ہمراہ سشمیتا سین اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے۔

سشمیتا سین نے اب حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے فینز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انھیں اگر دوبارہ موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان جائیں گی۔

ایک پاکستانی فین نے انسٹاگرام پر دوران ویڈیو سشمیتا سین سے پوچھا کہ کیا ان کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے جس کا جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے ’انشاء اللہ ‘ کہا۔

اس موقع پر ویڈیو میں سشمیات سین کے ہمراہ ان کی لے پالک بیٹیاں اور ان کے دوست روہمن شال بھی موجود تھے۔

سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کرتے ہیں۔ مداحوں کے خوبصورت پیغامات انھیں طاقر اور توانائی بخشتے ہیں

خیال رہے کہ سشمیتا سین ان دنوں فلمی دنیا سے دور ہیں۔ ان کی آخری فلم نو پرابلم تھی 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.