رنویر سنگھ کو فلموں کیلئے موزوں نہیں سمجھتا تھا: کرن جوہر

175

نیو دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اُن کی نظر میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فلموں کیلئے موزوں اداکار نہیں تھے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کرن جوہر نے اعتراف کیا کہ جب انہوں نے رنویر سنگھ کو پہلی بار دیکھا تو اُن کو لگا کہ فلم کی دنیا میں رنویر کوئی بڑا نام نہیں بنا سکیں گے لیکن اُن کا اندازہ اُس وقت غلط ثابت ہوا جب رنویر سنگھ نے بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں ۔
خیال رہے کہ فلم بینڈ باجا بارات سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنویر سنگھ کو بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔
نامور پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جس اداکار کو وہ مسترد کر رہے ہیں وہ جلد ہی پوری فلم انڈسٹری پر چھا جائے گا اور بھارت کی چوٹی کے اداکاروں میں اُس کا شمار ہونے لگے گا ۔
کرن جوہر نے اپنے بیان میں مزید اعتراف کیا کہ پہلی بار رنویر کو دیکھ کر ایسے لگا کہ اُس میں بطور ہیرو فلم میں کام کرنے والی کوئی خوبی نہیں ہے ۔ لیکن بعد میں رنویر نے اپنے ٹیلنٹ سے ثابت کیا کہ وہ ایک بڑے اداکار ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.