وزیراعلیٰ پنجاب نے خانیوال میں اغوا کے بعد بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا

173

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کے علاقے میں اغوا کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزم کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول بچی کے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری نے 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے افسران کو گائیڈ لائنز دیں ۔ 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی ۔ محکموں کو غیر منظور شدہ سکیمیں منظور کرانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔
عثمان بزدار کہتے ہیں سکیموں کے آغاز سے مکمل ہونے کا ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا ۔ 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونا چاہیے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا ۔ پروگرام کے تحت سکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لوں گا ۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمے ایسا میکانزم بنائیں کہ فنڈز لیپس کی نوبت نہ آئے ۔ فنڈز لیپس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.