پاکستان میں کورونا سے مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

213

لاہور: ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار ، 188 ہو گئی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں 935 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ، 53 ہزار ، 842 تک پہنچ چکی ہے ۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار ، 842 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی ۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 345,655 ہو گئی ۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 326,029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز 8913 ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 4 اموات سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10,713 ہو گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,542 ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک 5,56,93,57 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 48، راولپنڈی 14، ڈیرہ غازی خان 7، فیصل آباد 6، ملتان 5، رحیم یار خان 4، گوجرانولہ میں 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ خانیوال 3، خوشاب 3، بہاولنگر میں 2، بہاولپور میں 2، منڈی بہاوالدین 2 اور شیخوپورہ میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جہلم میں 1، گجرات 1، لودھراں 1، سیالکوٹ 1، میانوالی 1 اور وہاڑی میں بھی 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں ۔ 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں ۔ تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے 1033 پر رابطہ کریں ۔

تبصرے بند ہیں.