برطانوی شہری کی دریا دلی، ویٹرز کو 25 لاکھ روپے ٹپ دیدی

158

لندن: برطانوی شہر نیو ہیمپشائر کا ایک ریسٹورنٹ پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ اس میں کھانا کھانے والے ایک شخص نے تمام ویٹرز کو ٹپ کے طور 25 لاکھ روپے سے زائد کی بھاری رقم دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہری نے ریسٹورنٹ میں میں کھانا کھایا جس کا بل صرف صرف 37 ڈالر بنا، اس شخص کو جب کھانے کا بل دیا گیا تو اس نے سروس پر مامور ویٹر سے کہا کہ وہ اسے کسی ایک پر خرچ مت کرے۔

ویٹر نے یہ بات سنی ان سنی کی تو وہ شہری بار بار یہ الفاظ دہراتا رہا۔ توجہ دلانے پر اس نے رقم گننا شروع کی تو اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا کیونکہ اس برطانوی شہری نے اسے لگ بھگ 16 ہزار ڈالرز کی بھاری رقم بطور ٹپ تھما دی تھی۔

خیال رہے کہ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس برطانوی شہری نے ویٹر سے کہا کہ آپ لوگ کورونا کے دنوں میں بھی اتنی محنت کر رہے ہیں، یہ آپ لوگوں کا حق ہے کہ یہ رقم رکھ لیں۔

ریسٹورنٹ کی مالکن تک یہ بات پہنچی تو اسے لگا کہ کوئی شخص نادانی میں ایسا کہہ رہا ہے، وہ دوڑی دوڑی گاہک کے پاس پہنچی تو اس یقین ہو گیا کہ گاہک پورے ہوش وحواس میں ہے اور ویٹرز کی معاشی مدد کیلئے یہ بھاری رقم بطور نذرانہ دینا چاہتا ہے۔

اس دلچسپ خبر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس برطانوی شخص نے ریسٹورنٹ کی مالکن سے درخواست کی ہے کہ اس کی شناخت میڈیا کے سامنے نہ کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.