لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس ، عثمان کاکڑ جیسے بہادر ، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی بھر عثمان کاکڑ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم عمر بھر آئین کی سربلندی ، قانون کی حکمرانی ، جمہوریت کی فرمانروائی اور شہری حقوق کے فروغ کے لئے سرگرم عمل رہے ، ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔
واضح ہے کہ صدر ن لیگ کے علاوہ باقی سیاسی رہنماوں نے بھی عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اُن کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔
تبصرے بند ہیں.