وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی پر عدم اعتماد

162

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی پر عدم اعتماد ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی پارلیمانی لیڈران ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار اسپیکر قدوس بزنجو کو سمجھتے ہیں ، ارکان کا موقف ہے کہ اسپیکر ذمہ دارانہ انداز میں کردار ادا کرتے تو یہ نوبت نہ آتی ۔

ادھر ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ارکان کو معاملہ پارٹی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے آج بجلی روڈ تھانہ میں اجتماعی گرفتاریاں دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف اسمبلی میں ہنگامہ آر آئی کیخلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

اپوزیشن لیڈر سکندر ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ملکر یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد ارکان ایم پی اے ہاسٹل سے بجلی روڈ تھانہ جائیں گے اور اجتماعی طور پر گرفتاریاں دیں گے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.