پی ایس ایل کوالیفائر میچ میں اسلام آباد اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی

163

دبئی: پی ایس ایل سکس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، آج سے پلے آف راؤنڈ کا آغاز ہوگا ، پہلے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ الیمینیٹر میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا ۔

خیال رہے کہ فاتح ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس ہوگا ۔ الیمینیٹر میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے ، جہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ، ہارنے والی ٹیم کی چھٹی جبکہ فاتح ٹیم کوالیفائر ون ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل سے باہر ہوں گئیں ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے فخر زمان اور محمد حفیظ کے آؤٹ آف فارم ہونے کو لاہور قلندرز کے باہر ہونے کی وجہ قرار دیا ۔

پی ایس ایل سیزن چھ میں لاہور قلندرز کا سفر ختم ہونے پر جہاں فینز مایوس ہیں وہیں قومی کرکٹرز بھی افسردہ نظر آتے ہیں ۔ سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا تھا ، مگر ان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فائنل فور میں آنیوالی چاروں ٹیمیں اپنی ہی ہیں ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.