پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جاں بحق

110

لاہور: پاکستان میں کورونا کے کیسز میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 30 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.60فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 جبکہ ملک بھر میں 907 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 754 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.