عازمین حج کی رہائش کیلئے مِنیٰ میں 6 ٹاور اور 70 خیمے مختص

203

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال عازمین حج کی رہائش کے لیے مِنیٰ میں 6 ٹاور اور 70 خیمے مختص کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیموں اور ٹاورز میں حجاج کرام کی آمد و رفت کے عمل کو منظم رکھنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ اس دوران میں مناسک حج کے پانچ روز حجاج کرام کے درجہ حرارت کی جانچ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ حجاج کرام کی سلامتی ، تحفظ اور کورونا کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے کہا تھا کہ اس سال سمارٹ کارڈ اور پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حج اور عمرہ کی وزارت کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو بھی سمارٹ کارڈ اور سرکاری پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی ۔

حج اور عمرہ کے نائب وزیر کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ الیکٹرانک کارڈ اور حجاج کے آئی ڈی کارڈ کے ساتھ ہوگا اور وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ اور کسی پلیٹ فارم کے ذریعے حج کے لیے درخواست نہیں دی جا سکے گی ۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت غیرملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.