بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی، پہلے کھلاڑی بن گئے

158

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں 500 رنز مکمل کرنے کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے کیرئیر میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی کنگز کے میچ میں بابر اعظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ان کے رنز کی تعداد 501 ہوگئی اور یوں وہ رواں سیزن میں 500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 23 رنز کی اننگز سے وہ پی ایس ایل کے کیرئیر میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کر چکے ہیں۔

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں جبکہ ان کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں جبکہ اس فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.