لاہور: پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہونے لگے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد تک گرگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 27 مریض جاں بحق ہوئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار940 ہو گئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 46ہزار269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 کیسز سامنے آئے ۔اس طرح کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.14 رہی۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 344,799 ہو گئی ۔ لاہور میں 91 ، شیخوپورہ 4 ، مظفرگڑھ 1 ، حافظ آباد 2، راولپنڈی 13اور چکوال میں 1 کیس رپورٹ ہوا ۔
سیالکوٹ 6، منڈی بہاؤالدین 2، ملتان 12، ڈیرہ غازی خان 2 اور راجن پور میں 1 کیس سامنے آیا ۔ فیصل آباد 12، جھنگ 1، سرگودھا 2، خوشاب 2، بہاولپور 1، لودھراں 1، بھکر 1، ساہیوال 2 اور اوکاڑہ میں 1 کیس سامنے آیا ۔
لاہور میں مزید 4 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 4,279 ہو گئی ۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 10,615 ہوچکی ہے ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 323,925 ہو چکی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.