محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے، اُن سے ذاتی مسئلہ نہیں: مصباح الحق

144

لاہور: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی ، فیصلہ تبدیل کرے ، پرفارمنس دکھائے تو سلیکشن کے دروازے کھل سکتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ عامر جارحانہ اور اچھے بالر ہیں اُس سے ذاتی مسئلہ نہیں ۔ عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پررفارمنس ہے ۔ ان کا کہنا تھا انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری میں اہم ثابت ہوگی ۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پریکٹس کرنے سے کھیل میں بہتری آتی ہے ، قومی ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار بہت بہتر ہوا ہے ۔ شاداب ، فخر ، شاہین ، فہیم کا شمار بہترین فیلڈرز میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اچھے کیچز پکڑ رہے ہیں اور فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہو رہے ہیں ۔ فیلڈنگ میں بہتری خوش آئند بات ہے ۔ فیلڈنگ کو زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہمارے پاس وقت ہے ، سیریز میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

مصباح الحق نے کہا کہ سیریز میں سب کو محنت کرنی ہوگی ، مڈل آرڈر کے مسائل پر تحفظات ہیں جس پر جلد قابو پا لیں گے ۔ کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کا سامنا رہا ۔

تبصرے بند ہیں.