سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ

145

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے ساتھ 92 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1792 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آ رہی تھی اور گزشتہ روز یعنی 17 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 1900 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے کی کمی کیساتھ 92 ہزار 335 روپے ہو گئی تھی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر ہو گئی تھی تاہم آج ایک بار پھر سونے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.