اپوزیشن بہت کمزور ہو چکی ،اس میں دم نہیں رہا :شیخ رشید 

159

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن بہت کمزور ہو چکی ہے ،اس میں دم نہیں رہا ،یہ وہی اپوزیشن جو دسمبر میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کر چکی تھی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا گزشتہ تین دن جو کچھ اسمبلی میں ہو تا رہا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی ،اپوزیشن نے جتنا زور لگانا ہے لگا لے وزیر اعظم کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن پہلے ہی مری ہو ئی ہے ،بہت کمزور ہو چکی ،اس میں دم نہیں رہا ان لوگوں نے دسمبر میں بھی حکومت گرانے کا سہانا خواب دیکھا تھا اب بھی ان لوگوں کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم کو پانچ سال پورے نہ کرنے دیں ،لیکن اپوزیشن جان لے حکومت اپنی مدت پوری کر ے گی ۔

گزشتہ تین روز اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر بے حد افسوس ہے اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی ،ہم نے اپوزیشن کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرنے ،ہم چاہتے ہیں سسٹم چلے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ کام ہو ۔

وزیر داخلہ نے کہا ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد میں جرائم ختم کریں اور آئی جی اسلام آباد سے کہ دیا کہ شہر کو منشیات سے پاک کریں، چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کے بڑوں کو جانے نہیں دینا کیونکہ یہاں قانون غریبوں کیلئے حرکت میں آتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.