غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے: جہانگیر ترین گروپ کا وزیراعظم کو خط

142

لاہور:جہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔شوگر سکینڈل اور جہانگیر ترین کے معاملے پر غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اراکین اسمبلی نے حقائق سے آگاہ کرنے کے کیلئے وزیر اعظم سے وقت بھی مانگ لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جہانگیر ترین کے مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے مخالفین وزیر اعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں ۔ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کر مطالبہ کررہے ہیں ۔خط پر ایم این ایز راجہ ریاض ، خواجہ شیراز ، سید سمیع الحسن گیلانی ، ریاض مزاری ، مبین عالم اعوان اور جاوید ورائچ اور  19 ا راکین صوبائی اسمبلی کے دستخط بھی موجود ہیں

تبصرے بند ہیں.