امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کی جان لے لی

145

نیویارک: امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کی جان لے لی ، متعدد زخمی ہوئے ۔

فائرنگ کا واقعہ امریکی شہر انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کے شہر راک ہل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کیا ، اس کے علاوہ ٹیکساس میں گولیاں لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا میں سفید فام شخص کی دہشتگردی سے پولیس سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ مسلح شخص حملے کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کرتا رہا ۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں مسلح شخص نے سوپر مارکیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے دو گھنٹے مقابلے کے بعد حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ۔

تبصرے بند ہیں.