میٹرک امتحانات سے قبل طلبا کیلئے اچھی خبر

159

لاہور :میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی ،ملک بھر کے طلبا کیلئے میٹرک امتحانات کی تیاری کیلئے فری پورٹل کا قیام عمل میں لادیا گیا جس کے تحت طلبا اب با آسانی سے امتحانات سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات سے قبل ہی حکومت کی طرف سے طلبا کو سہولت فراہم کرنے اور امتحانات کی تیاری کیلئے فری پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جس کے ذریعے اب میٹرک کے طلبا با آسانی امتحانات کی تیار ی کر سکیں گے ،پورٹل پرطلباکو ویڈیولیکچرز،ایم سی کیوزاورگزشتہ پیپرزتک فری رسائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق طلباکی سہولت کیلئے پورٹلhttp://Prep.pgc.edu پنجاب کالجزنےقائم کیا۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح کر دیا تھا کہ سندھ حکومت بغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ نہیں کرے گی، امتحانات مارچ میں نہ ہوئے تو کسی اور مہینے میں ہو جائیں گے، اس سے فرق نہیں پڑتا، امتحانات جب ممکن ہوں لئے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے تعلیم سے متعلق فیصلے کئے گئے ہیں۔ سندھ بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک ہی سکول بند رہیں گے۔ جب سے ملک میں کورونا آیا ہے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے۔ پرائیویٹ اسکولز مالکان بھی سندھ حکومت کی مجبوری کو سمجھیں۔

تبصرے بند ہیں.