شوکاز واپس ہونا چاہئے تو لیڈر آف دی اپوزیشن بھی واپس ہونا چاہئے: رانا ثناءالل

154

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی وضاحت دے کہ اس نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ کیوں لئے؟ اگر شوکاز واپس ہونا چاہئے تو لیڈر آف دی اپوزیشن بھی واپس ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وضاحت دے کہ اس نے باپ سے ووٹ کیوں لئے؟ لیڈر آف دی اپوزیشن حکومتی اتحاد سے منتخب ہو، یہ بے اصولی ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، حکومتی اتحاد کے ساتھ ساز باز کرکے اقتدار حاصل کرنا غیر جمہوری عمل ہے، نواز شریف ناراض نہیں لیکن وہ بے اصولی سے متفق نہیں ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گی، مولانا فضل الرحمان آئندہ دو سے چار روز میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس بلائیں جس میں احتجاجی پروگرام فائنل ہو گا اور اس پر عید کے بعد بھرپور عمل کیا جائے گا۔

(بشکریہ: نیو نیوز)

تبصرے بند ہیں.