ڈیجیٹل کرنسی سے منی لانڈرنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی: گورنر اسٹیٹ بینک

70

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں ، ڈیجیٹل کرنسی سے منی لانڈرنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

اپنے بیان میں رضا باقر نے کہا کہ امید ہے آئندہ کچھ ماہ میں ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کوئی فیصلہ کریں ، ڈیجیٹل کوائن کا اجرا مالیاتی شمولیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود بڑھانے کا کوئی امکان نہیں ، مہنگائی کی رفتار توقعات کے مطابق اور کرنسی مستحکم ہے ۔

اس سے قبل لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اُن کو رمضان ریلیف پیکج ، قبضہ مافیا ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی ۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز دیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے وزرا کو بھی ٹاسک سونپے ہیں ، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے جبکہ ماہ رمضان میں سستی اشیا کیلئے پیکج دے رہے ہیں ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی ہاؤسنگ کے شعبہ میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کا بھی کہا ۔ عمران خان نے عالمی وبا کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

تبصرے بند ہیں.