چوری اور گمشدہ موبائل فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا

197

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کر دیا ہے جس کے تحت چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فونزبلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ (ایل ایس ڈی ایس) کا آغاز کیا ہے اور پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا اور بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ’ان بلاکنگ‘ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا، صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

(بشکریہ: نیو نیوز)

تبصرے بند ہیں.