پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسلہ قرار دیدیا

149

اسلام آباد: مہنگائی پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسلہ بن گئی ہے جب کہ لوگوں کو یہ فکر ہے کہ آسمان کو چھوتی قیمتیں کہاں جا کررکیں گی ۔

عوام کا یہ رجحان گلوبل مارکیٹ اور کنسلٹنٹ فرم کے سروے میں سامنے آیا ہے ، ایک ہفتہ قبل کیے گئے اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کا اعتماد بہت نیچے آگیا ہے اور وہ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے ۔

سروے کے بتیس فیصد شرکا نے افراد زر کو سب سے زیادہ پریشان کن قرار دیا ہے ۔ اس کے بعد بے روزگاری اور پھر کورونا کو پریشان کن قرار دیا ہے ۔

سروے میں تین فیصد شرکا نے کرپشن ، رشوت ستانی ، ملاوٹ ، اور اقربا پروری کواپنے لیے بڑا مسلہ قرار دیا ہے ، صرف سات فیصد شرکا کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال بہت اچھی ہے ، جبکہ انتیس فی صد نے بہتر قرار دیا ہے ۔ 43 فی صد شرکا کا کہناتھا کہ ہو پچھلے چھ ماہ میں کوئی نہ کوئی جاب سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  ۔

تبصرے بند ہیں.