رمضان پیکج: گھی 90، چینی 40 اور آٹے پر 31 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

159

لاہور: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت لگ بھگ 19 اشیائے ضروریہ کی چیزوں پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق رواں ماہ 10 اپریل سے کر دیا جائے گا۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ پر تقریباً سات ارب، چوراسی کروڑ، چھبیس لاکھ روپے سبسڈی کی مد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سٹوروں پر رکھی گئی 19 اشیا پر 90 روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ سبسڈی گھی اور آئل پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی پر 90 روپے، چینی پر 40 روپے اور آٹے پر 31 روپے تک کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68 روپے کلو فروخت ہو گی۔

اس کے علاوہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے، گھی 170 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا جبکہ ختیل پر بیس روپے اور چنے کی دال پر پندرہ روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی۔

ماش کی دال اور مونگ پر 10 روپے فی کلو، دال مسور تیس روپے، سفید چنا پچیس روپے اور بیسن پر بیس روپے کلو سبسڈی کی سہولت میسر ہوگی۔

کھجور بیس روپے، چاول دس روپے، ٹوٹا چاول پر بارہ روپے فی کلو سبسڈی کیساتھ فروخت ہونگے۔ چائے کی پتی پر پچا س روپے، دودھ پر بیس روپے سبسڈی دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.