پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے جمیکا میں کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے جمیکا میں کھیلا جائے گا ، شاہین کیری بین میں مسلسل دوسری سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ، ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ ٹیم منجمنٹ پلیئنگ الیون فائنل کرنے کے لیے مشاورت کر رہی ہے ، دو اسپنرز کھلانے کا آپشن بھی زیرغور ہے ۔
واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی تھی ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن، آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لابوشین ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کے روہت شرما چھٹے، بھارت ہی کے رشبھ پنت ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک نوویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس دسویں نمبر پر ہیں۔