tofeeq butt

جواب عرض ہے !

٭….چارسالوں سے کہا جارہا ہے ہماری حکومت جارہی ہے۔ (وزیراعظم نواز شریف )
O….حالانکہ چار سالوں سے ہماری صرف عزت جارہی ہے!
٭….ہماری عدلیہ کا کردار قابلِ قدر ہوتا جارہا ہے۔ (صدر ممنون حسین )
O….لہٰذا قوی امکان ہے پانامہ لیکس کا فیصلہ مجھے صدر بنانے والے وزیراعظم کے خلاف ہی آئے گا !
٭….نون لیگ اور پی ٹی آئی والے آدھا سچ بولتے ہیں۔ (آصف علی زرداری )
O….جبکہ ہمارا اعزاز یہ ہے ہم پورا جھوٹ بولتے ہیں !
٭….عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ (وزیرخزانہ اسحاق ڈار)
O….کیونکہ اُس نے ہماری طرح لُوٹ مار نہیں کی!
٭….زرداری کی کرپشن کے چرچے چین تک پہنچ گئے۔ (سینیٹر مشاہد اللہ خان )
O….اور ہمیں حیرانی یہ ہے ہماری کرپشن کے چرچے پوری دنیا تک کیسے پہنچ گئے؟
٭….کوئی مائی کا لعل فاٹا کے عوام کا سودا نہیں کرسکتا۔ (مولانا فضل الرحمان)
O….یہ کام صرف میں کرسکتا ہوں !
٭….سرحدی کشیدگی کم نہ ہوئی تو ترقی خواب بن جائے گی۔ (وزیراعظم نواز شریف)
O….جوکہ میری موجودگی میں پہلے ہی خواب بنی ہوئی ہے !
٭….عمران خان کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ (ترجمان پنجاب حکومت)
O….جبکہ ٹیکسیوں پر صرف ہمارا حق ہے !
٭….پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔ (ایک خبر)
O….جس کے بعد اُمید ہے سروس میں مزید کمی کردی جائے گی !
٭….سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے دور میں ہمارے حقوق کو بڑی اہمیت دی۔ (الماس بوبی)
O….لہٰذا ہماری دعا اور خواہش ہے اگلی اسمبلی میں وہ ہماری نمائندگی فرمائیں !
٭….کے پی کے میں نیا پاکستان کیا بننا تھا، پرانا بھی اُجڑ گیا ہے۔ (آصف زرداری)
O….حالانکہ کے پی کے میں اِس بار ہماری حکومت بھی نہیں تھی !
٭….تھانوں میں غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔ (ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن)
O….کیونکہ ہم اپنے چھابے میں کسی کو ہاتھ نہیں مارنے دیتے !
٭….میرے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ (رکن قومی اسمبلی جمشید دستی)
O….اور میں چاہتا ہوں یہ زیادتی ہوتی رہے !
٭….قبل ازوقت الیکشن سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ (مولانا فضل الرحمان)
O….اور ممکن ہے اِس سے ڈیزل کے ریٹ بھی گر جائیں !
٭….حکمران قرض لے لے کر حکومت چلارہے ہیں۔ (سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی)
O….جبکہ ہم رشوت لے لے کر چلاتے رہے ہیں!
٭….عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ (مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری)
O….اور ہماری کوشش یہ ہے ہمارے ہاتھ میں آجائے !
٭….مریم نواز کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ عوام کرینگے۔ (وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب)
O….جبکہ عوام کو اُلو بنانے کا فیصلہ مریم نواز کریں گی !
٭….شریف برادران نے اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر سیاست کی۔ (بلاول بھٹو زرداری)
O….اور یقین کریں کِس کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے!
٭….عدلیہ کِس کِس کا احتساب کرے؟(سید منصور علی شاہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ)
O….صرف اپنا کرلے، یہی کافی ہے !
٭….قوم نے نواز شریف کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ (سید خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر)
O….اور یہ چہرہ ہم سے خاصا مِلتا جلتا ہے !
٭….2013ءکے الیکشن میں سراج الحق نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔ (مولانا فضل الرحمان)
O….ہمارا پیٹ ہمارا واحد اثاثہ ہے جس نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔
٭….پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ (رہنما پیپلزپارٹی قمرالزمان کائرہ )
O….حالانکہ بندے کو فردوس عاشق اعوان ہوتے زیادہ دیر نہیں لگتی!
٭….عوام کو کرپٹ نظام سے چھٹکارادلائیں گے۔ (عمران خان )
O….اِس مقصد کے لیے ہم نے علیم خان سے مشاورت شروع کردی ہے!
٭….اگلے الیکشن میں ڈراموں کی سیاست عوام مسترد کردیں گے۔ (وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف)
O….اِس کا مطلب ہے اگلے الیکشن میں وزیراعلیٰ پنجاب کوئی اور ہوگا ؟
٭….عمران خان ملک کو کمزور کررہے ہیں۔ (وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ )
O….یہ کام ہمارا ہے، ہم اُنہیں کبھی نہیں کرنے دینگے !
٭….کرکٹ والے بابو کو سیاست کرنا نہیں آتی۔ (آصف علی زرداری)
O….نہ اُس بے چارے کو کرپشن کرنا آتی ہے !
٭….جے آئی ٹی کے ستر فی صد کام غیر قانونی ہیں۔ (رہنما مسلم لیگ حنیف عباسی)
O….جبکہ ہمارے سوفی صد کام غیرقانونی ہیں !
٭….عمران خان دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا انسان ہے۔ (وزیرخزانہ اسحق ڈار)
O….کیوں جی، اُس نے آپ کی تعریف کردی ہے ؟؟؟
٭….عمران خان کے پی کے میں فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں۔ (مولانا فضل الرحمان)
O….اور مجھے خطرہ ہے اِس وجہ سے کہیں میں اُن کی پارٹی میں شامل نہ ہوجاﺅں!
٭….جے آئی ٹی رپورٹ کو گٹر میں پھینک دیا جائے۔ (وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ )
O….میں نیچے سے اُسے کیچ کرلُوں گا !
٭….پوری پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہے۔ (وفاقی وزیر احسن اقبال )
O….کیا مطلب؟ پوری پارٹی کرپٹ ہے ؟
٭….ہمیں نون لیگ کی طرح چالاکی نہیں آتی۔ (عمران خان )
O….ہمیں صرف ہوشیاری آتی ہے!
٭….بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ کو انجام تک پہنچائیں گے۔ (وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان )
O….اگر اُس سے پہلے کسی نے ہمیں ہمارے انجام تک نہ پہنچا دیا تو !
٭….اُمید ہے عدلیہ تجوریاں بھرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ (سابق صدر جنرل مشرف)
O….مطلب کہ جو کام میں نہیں کرسکا، اُمید ہے عدلیہ کرے گی !
٭….دانیال عزیز جیسے ماسٹر پوری کلاس فیل کروا دیتے ہیں۔ (رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری)
O….میرا تعلق اصل میں اُنہی کی کلاس سے رہا ہے !
٭….اِس ملک کو صرف عمران خان ہی بچا سکتا ہے۔ (فردوس عاشق اعوان )
O….اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی نے مجھے ٹکٹ نہ دیا، میں یہ الفاظ واپس بھی لے سکتی ہوں !
٭….مرتے دم تک عمران خان کا ساتھ دوں گا۔ (شیخ رشید احمد)
O….عمران خان نے کیا بگاڑا ہے آپ کا ؟
٭….عمران خان ٹھگوں کا سردار ہے۔ (وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ محمد آصف)
O….اور اِس خوبی کی بنیاد پر اُسے ہماری جماعت میں ہونا چاہیے !
٭….سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو محتسب اعلیٰ ٹیکس لگانے کا فیصلہ (ایک خبر)
O….حالانکہ وہ اب دیوار سے لگنے کے قابل بھی نہیں رہے !
٭….جمہوریت کے خلاف سازش کی بو آرہی ہے ۔ (مولانا فضل الرحمان)
O….لہٰذا ہوسکتا ہے اگلے دو چار روز میں مجھے پگڑی سر سے اُتار کر ناک پر رکھنی پڑ جائے !
٭….وزیراعظم کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے (وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق )
O….چلیں استعفیٰ نہ دیں، لُوٹا ہوا پیسہ ہی دے دیں !