images

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ, چار سیکورٹی اہلکار شہید

کوئٹہٟ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔واقعہ گنجان آباد علاقے لانگو آباد میں پیش آیا جہاں سیکورٹی اہلکاروںکی گاڑی گشت پر تھی دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھادھند گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *