Is-PMLN-playing-up-on-Nawaz-Sharif’s-‘heart’-surgery-to-gain-public-sympathies--345x250 copy

شکریہٜ :عوام میرے خلاف سازشوں کا جواب دے رہے ہیں

اسلام آباد :   سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے میں عوام کا مشکور ہوں میرے خلاف مقدمات اور سازشوں کا جواب عوام دے رہے ہیں۔ میرا مقدمہ پاکستان کے عوام دے رہے ہیں اور ووٹ کے تقدس کی مثالیں بھی قائم کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا احتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جارہا ہے لیکن عوام کا ردعمل عیاں ہے جو ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات و سازشوں کا جواب دے رہے ہیںنواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں سے انتقام لیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سارا زور لگایا جارہا ہے اگر نیب کے ریفرنسز میں کچھ ہوتا تو ضمنی ریفرنس بنا کر نہ بھیجے جاتے، ریفرنس بنانے والے چاہتے ہیںکہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو یہ احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے۔اس مجرم کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا جس نے دوبار آئین کو توڑا جنہوں نے آئین توڑا اور ججز کو گرفتار کیا اجس پر غداری کے کیس بنے اسے گرفتار تک نہیں کیا گیا اور وہ بیرون ملک چلا گیا۔انہوں نے کہا ووٹ کے تقدس کی مثالیں سب دیکھ رہے ہیں اور لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا ضمنی ریفرنسز مزید کتنے سال آتے رہیں گے اور کیونکر آتے رہیں گے؟ اس سے یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ ان ریفرنسز میں کچھ نہیں ہے کیونکہ اگر ان میں کچھ ہوتا تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ نواز شریف نے کہا لیکن ہم جیسے لوگ جنہوں نے ایٹمی دھماکے کیے، پاکستان کی معیشت کو عروج پر پہنچایا، موٹروے بنائے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی ، سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں، وہ مجرم جو دو بار آئین توڑ گئے ان پر ہاتھ کیوں نہیں پڑتا وہاں تک جاتے ہوئے پر جلتے ہیں؟۔ عوامی رد عمل سب پر عیاں ہے ، لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *