th (6) copy

چودھری نثار پی ٹی آئی میں آجائیں، نواز، زرداری لوٹی رقم پاکستان لائیں معاف کردونگا۔ عمران خان کی خواہش

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چہیرمین عمران خان نے اپنی خواہشات کا اظہار کر دیا انہوں نے کہا چودھر ی نثار پی ٹی آئی میں واپس آجائیں۔ آصف زرداری اور نواز شریف لوٹی ہوئی رقم پاکستان واپس لے آئیں تو دونوں کو معاف کر دونگا۔ انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی انہوں نے کہا چودھری نثار دل بڑا کریں اور پی ٹی آئی میں آجائیں تو اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا میں ایک شرط پر میاں نوا ز شریف اور آصف زرداری کو معافی کرنے کےلئے تیارہ ہوں کہ دونوں لوٹی ہوئی رقم پاکستان واپس لے آئیں تو میں ان دونوں کی توبہ قبول کر لونگا۔ عمران خان نے کہا خواجہ آصف قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ سینٹ کے لئے خریدو فروخت نہیں ہونے دی جائے گی ۔ مجھے سینٹ کی ایک سیٹ کے لئے 40 کروڑ روپے کی آفر ہو ئی ہے ۔ کوئی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہ کرے ۔ انہوں نے کہا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں اضافی ووٹ سمیع الحق کو دئیے جا سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *