bilawalbhuttoLL copy

ٹرمپ نے 30 ارب ڈالر کا طعنہ دے کر ہم پاکستانیوں کے دل دکھائے۔ بلاول بھٹو

لاہور:  پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز کو خاموش کروا دیا انہوں نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے 30 ارب ڈالر کا طعنہ دے کر ہم پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں۔ :میں امداد نہ دینا امریکہ کا حق ہے لیکن کولیشن سپورٹ فنڈ کیسے روکا جا سکتا ہے آپ توقع کرتے ہیں پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے،،امریکہ نے افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلا،،امریکہ نے مجاہدین کی مدد کیلئے پاکستان کی ریاست کو مجبور کیادہشتگردی کی اس جنگ میں اتنے امریکی نہیں مرے جتنے پاکستانی شہید ہوئے میری ماں نے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ نجی لشکر نہ بنائے,دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ہے, پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے کم کر دیا ہے,افغانستان کا 75 فیصد علاقہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں, افغان, امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *