th (2)

سینٹ کے انتخابات ، چاروں صوبوں سے خواتین نمائندگی کے لئے کوشاں

لاہور:  سینٹ کے انتخابات میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے پانچ خواتین نے کاغذات جمع کرائے جن میں پیپلپزپارٹی کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ، مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ سعدیہ عباسی وزیراعظم خاقان عباسی کی ہمشیرہ ہیں۔ مسلم لیگ ن نزہت عامر بھی سینٹ کی سیٹ کی امیدوار ہیں۔ عندلیب عباس تحریک انصاف کی طرف سے سینٹ کا الیکشن لڑیں گی ۔ خیبر پختونخواہ میں خواتین کی تعداد 8 ہے ۔ پی ٹی آئی کی مہر تاج روغان،نورین فاروق الیکشن لڑ رہی ہیں۔ پیپلپزپارٹی کی روبینہ خالد الیکشن میں حصہ لے لے رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دوخواتین سینٹ کا الیکشن لڑیں گی جن میں رئیسہ داد،ثوبیہ شاہد شامل ہیں۔اے این پی کی جانب سے شگفتہ ملک، جے یو آئی ایف کی طرف سے نعیمہ کشور اور قومی وطن پارٹی نے انیسہ زیب کو سینٹ کے لئے ٹکٹ دیا ہے ۔ بلوچستان سے چھ خواتین سینٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں ثنا جمالی والد میر جان محمد جمالی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ۔شمع پروین مگسی زوجہ نواب ذوالفقار مگسی بھی سینٹ کی سیٹ کےلئے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ جے یو آئی ٟفٞ نے اظہرہ سید زوجہ محمد ظہرخان کو سینٹ کا ٹکٹ دیا ہے۔عابدہ عمروالد محمد عمر خان کو پشتونخوامیپ نے اپنا نمائندہ چنا ہے ۔ ۔ثمینہ ممتاز پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندہ بن کر سینٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ مسز طاہرہ خورشید ولدخورشید بلوچ نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر سینٹ کا الیکشن لڑیں گی۔سندھ سے 9 خواتین سینٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رخسانہ زبیری، قرت العین ،حمیرا علوانی اور محترمہ کیشوبائی مری سینٹ کی سیٹوں کی امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے نسرین جلیل ، کشور زہرہ، منگلا شرما اورنگہت شکیلا سینٹ کا الیکشن لڑیں گی۔ پی ایس پی کی جانب سے سوفیا سعید کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *